لیگی قیادت کا ٹکٹ سے محروم رہنے والے سابق وزیر مملکت چوہدری جعفر اقبال سے رابطہ ، دلاسہ دے دیا

لیگی قیادت کا ٹکٹ سے محروم رہنے والے سابق وزیر مملکت چوہدری جعفر اقبال سے رابطہ ، دلاسہ دے دیا

لاہور (سٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت نے گجرات سے سابق وزیر مملکت چوہدری جعفر اقبال سے رابطہ کیا ہے اور انہیں دلاسہ دیا ہے ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق رابطہ کنندگان نے نواز شریف کا پیغام پہنچنایاہے کہ آپ کو ٹکٹ سے محروم کرنا میرا اور ٹکٹ نہ ملنے کے بعد آپ کا امتحان تھا،فی الوقت آپ کو ٹکٹ نہ دینے کا مطلب آپ کی قربانیوں اور جدوجہد کا نظرانداز کرنا نہیں،نواز شریف آپ کو اپنے خاندان کا فرد سمجھتے ہیں،انہیں یقین تھا کہ چوہدری جعفر اقبال ہمیشہ کی طرح اس امتحان میں پورا اتریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں