اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر ) الیکشن 2024 کیلیے انتخابی نشان کا معاملہ تاحال واضح نہ ہونے پر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نےپلان بی پر عملدرآمد شروع کردیا اورامیدواروں نے پی ٹی آئی(نظریاتی) کے انتخابی نشان پر ٹکٹ آر آو دفتر میں جمع کردیے ہیں۔ پاکستان ٹائم کے مطابق لوئر دیر میں پی ٹی آئی امیدواروں نے پی ٹی آئی نظریاتی کے انتخابی نشان پر ٹکٹ آر آو دفتر میں جمع کروادیئے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار ہیں جبکہ پی ٹی آئی نظریاتی کا انتخابی نشان بلے باز ہے۔
