لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کی اپیل مسترد ،اہلیہ کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس علی باقر کی سربراہی میں بینچ نے درخواست کی سماعت کی ، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سنادیاگیا۔ عدالت نے پرویز الٰہی کی اپیل مسترد کردی جب کہ ان کی اہلیہ قیصرہ الہی کی اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف ”پلان بی “سامنے لے آئی ،پی ٹی آئی نظریاتی کے ٹکٹ جمع کرانے کی ہدایت