اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے وکیل علی ظفر نے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں بے جابطگی پر انتخابی نشان واپس نہیں لیا جا سکتا ،اس حوالے سے 1968کا فیصلہ موجود ہے ۔
سپریم کورٹ میں انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان کے کیس کی سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر اعتراض تو درخواست گزاروں نے بھی نہیں کیا ،جج کی تعیناتی بھی خلاف قانون قرار پائے تو اس کے فیصلوں کو تحفظ ملتا ہے ،الیکشن کمشنر کی تعیناتی اگر غلط بھی تھی تو انتخابات کالعدم نہیں ہو سکتے ۔
یہ بھی پڑھیں : ”ہراساں کرنے پر پشاور میں پارٹی الیکشن کرائے “بیرسٹر حامد خان کے سپریم کورٹ میں دلائل