IG akbar nasir

بیرسٹر گوہر کے گھر پولیس گئی ضرور تھی ،سامان چوری یا توڑپھوڑ نہیں کی ،آئی جی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر نے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر کے گھر پولیس گئی تھی تاہم کوئی سامان چوری یا توڑ پھوڑ نہیں کی گئی ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی نے کہا کہ پولیس ٹیم اشتہاری کی تلاش میں گئی تھی تاہم جب پتہ چلا کہ بیرسٹر گوہر کا گھر ہے تو واپس آ گئی ،گھر سے کوئی سامان غائب یا توڑ پھو نہیں کی گئی ،بیرسٹر گوہر کو کوئی شکایت ہوئی تو اسے دور کریں گے ،اگر کسی پولیس افسر کی جانب سے زیادتی کی گئی تو اس کی تحقیقات ہونگی ۔

یہ بھی پڑھیں : بیرسٹر گوہرکے گھر کے اندرونی منظر جاری ،بیوی ،بیٹے اور ملازم پر تشدد کا انکشاف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں