اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے وکیل حامد خان نے کہا ہے کہ کارکنوں کو ہراساں کیا جا رہا تھا ،اس باعث پشاور میں انٹرا پارٹی الیکشن کرائے ۔
سپریم کورٹ میں انٹرا پارٹی الیکشن اور بلے کے نشان بارے کیس کی سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے حامد خان نے کہا کہ تاثر ہے کہ کسی کو کوئی کام نہیں کرنے دیا جا رہا ،ہمارے کارکنوں کو ہراساں کیے جانے پر پشاور میں پارٹی الیکشن کرائے گئے ،الیکشن کمیشن کی اپیل ناقابل سماعت ہے ،الیکشن کمیشن ادارہ ہے وہ متاثرہ فریق کیسے ہو سکتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : بیرسٹر گوہرکے گھر کے اندرونی منظر جاری ،بیوی ،بیٹے اور ملازم پر تشدد کا انکشاف