اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بیرسٹر گوہر واپس سپریم کورٹ پہنچ گئے ،چیف جسٹس نے بات کرنے سے روک دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر گھر سے واپس سپریم کورٹ پہنچ گئے ،چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ کیا پوزیشن ہے ،بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ ’سر میرے گھر چار گاڑیاں گئیں ،حالات خراب ہیں ،اب حد سے بات بڑھ گئی ہے ،کسی پر اعتماد نہیں ،عدالت کو بتانا چاہتا ہوں کہ کیا ہوا ۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہم ایس ایچ او نہیں اور انہیں بات کرنے سے روک دیا ۔چیف جسٹس نے کہا کہ یہاں بات نہ کریں ،ایڈشنل اٹارنی جنرل سے کہہ دیا ہے وہ معاملہ کو دیکھ رہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : ”گھر سے بیٹے اور بھتیجے پر تشددکی خبر “بیرسٹر گوہر سماعت چھوڑ کر چلے گئے