gohar

”گھر سے بیٹے اور بھتیجے پر تشددکی خبر “بیرسٹر گوہر سماعت چھوڑ کر چلے گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نامعلوم افراد نے تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر کے گھرمیںگھس کر بیٹے اور بھتیجے کوتشددکا نشانہ بنا ڈالا۔
نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر گوہر سپریم کورٹ میں جاری تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن اور بلے کے کیس کی سماعت میں شریک تھے کہ گھر سے اطلاع آ گئی ،بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ ان کے گھر میں کچھ لوگوں نے گھس کر انکے بیٹے اور بھتیجے کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔یہ بتا کر بیرسٹر گوہر عدالت سے روانہ ہو گئے ۔

یہ بھی پڑھیں : چیف جسٹس اور نیاز اللہ نیازی میں تلخ کلامی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں