niaz ullah niazi

چیف جسٹس اور نیاز اللہ نیازی میں تلخ کلامی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن کے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس اور نیازاللہ نیازی میں تلخ کلامی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں کیس کی براہ راست سماعت جاری ہے سماعت کے دوران تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر نیازاللہ نیازی اور جسٹس قاضی فائز میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔چیف جسٹس کی جانب سے بولنے سے روکنے پر نیازاللہ نے کہا کہ میں سب جانتا ہوں ،میرا بیٹا انٹرویو دینے آیا تو آپ نے اس سے پی ٹی آئی کے بارے میں سوال کیے ۔چیف جسٹس نے کہا کہ مجھے معلوم ہی نہیں کہ نیازاللہ کا وکئی بیٹا بھی ہے ،ایسے ہی کرنا ہے تو ہم اٹھ کر چلے جاتے ہیں ،پھر وکیل علی ظفر کو مخاطب کر کے کہا کہ کیا اس پر نوٹس جاری کر دوں جس پر علی ظفر نے معذرت کر لی ۔

یہ بھی پڑھیں : کاغذات مسترد کرنے پر مرزا فیملی ڈٹ گئی ،ٹربیونل کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں