راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اپنے مقابلے میں تحریک انصاف کے امیدواروں کو ٹکٹ ملنے پر خفا ہو گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق شیخ رشید نے کہا ہے کہ جو کچھ ہوا اس کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا ،یہ چاہتے تھے کہ ایک شخص اور اس کے خاندان کیخلاف بیان دوں ،میںاصلی اور نسلی ہوں ،اس وقت بھی ڈٹا رہا آئیندہ بھی ڈٹا رہوں گا ،جو شخص 17بار وزیر رہا اس کو بعض افراد نے ٹکٹ کے قابل نہیں سمجھا ،ایسے لوگوں کو ٹکٹ ملاجو رات کی فلائٹ سے لندن اور امریکہ سے آئے تھے ،اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتا ہوں لیکن اپنی دوستی نبھاﺅں گا ،عوام کو قلم دوات پر مہر لگا کر ان امریکی ایجنٹوں کو ناکام بنانا ہو گا ۔
یہ بھی پڑھیں : ”بلے “پر سپریم کورٹ میں براہ راست سماعت ،تحریک انصاف کے وکلا کے دلائل جاری