ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزارت دفاع نے ملک میں غیر ملکی افواج کی موجودگی کی تردید کردی۔
سعودی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طائف ایئربیس پر غیرملکی فورسز موجود نہیں ،اس حوالے سے افواہیں درست نہیں ہیں۔عرب میڈیا میں آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ یمن میں حملوں سے قبل اطلاعات تھیں کہ غیرملکی فورسز کنگ فہد ائیر بیس طائف میں موجود ہیں۔سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ سعودی عرب کوحیرہ احمر کے علاقے میں ہونے والی فوجی کارروائیوں اور یمن کے متعدد مقامات پر فضائی حملوںپر تشویش ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ”بلے “پر سپریم کورٹ میں براہ راست سماعت ،تحریک انصاف کے وکلا کے دلائل جاری