bat hearing

”بلے “پر سپریم کورٹ میں براہ راست سماعت ،تحریک انصاف کے وکلا کے دلائل جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن اور بلے کے نشان پر براہ راست سماعت جاری ۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ کے سامنے تحریک انصاف کے وکلا کے دلائل جاری ہیں ۔پی ٹی آئی وکلا کو چیف جسٹس اور دیگر ججز کے سخت سوالوں کا سامنا ہے ۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کی منظوری دی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں : اے این پی کو ”لالٹین “ مل گئی4،ماہ میں پارٹی الیکشن کرانے کا حکم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں