لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ،بینچ نے سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ۔یاد رہے کہ پرویز الٰہی نے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں : اے این پی کو ”لالٹین “ مل گئی4،ماہ میں پارٹی الیکشن کرانے کا حکم