موٹروے پر شدید دھند، ٹریفک کیلئے بند

موٹروے پر شدید دھند، ٹریفک کیلئے بند

اسلام آباد ( وقائع نگار) پنجاب کے میدانی علاقوں میں آجبھی دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی جس کے بعد موٹروے کو مختلف مقامات پر ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔
موٹروے ایم فور کو دھند کے باعث فیصل آباد سے گوجرہ تک، شور کوٹ سے گوجرہ اور عبدالحکیم سے شور کوٹ تک جبکہ موٹروے ایم تھری فیض پور سے درخانہ بھی دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔ دھند کے باعث موٹروے ایم تھری عبدالحکیم انٹرچینج سے لاہور، ایم فور عبدالحکیم انٹرچینج سے پنڈی بھٹیاں اور ملتان سے ایم فائیو موٹروے شیرشاہ انٹرچینج سے روہڑی تک بند کردی گئی ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ دھند کے دوران موٹرویز مسافروں کی حفاظت کیلئے بند کی جاتی ہیں لہذا شہری غیرضروری سفر سے پرہیز کریں۔ اس کے علاوہ روڈ یوزرز گاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں