کراچی (کرائم رپورٹر )شہرقائد میں دن دیہاڑے خاتون سے نازیباحرکت کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا تاہم ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی میں ہونیوالی اس شرمناک حرکت کی وجہ سے خاتون کے ساتھ موجود بچہ بھی سہم کررہ گیا۔ پولیس کے مطابق خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم فرار ہوگیا تاہم شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں اور جلد ہی ملزم قانون کے کٹہرے میں ہوگا۔