ٹی20انٹرنیشنلز ،بابراعظم نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

ٹی20انٹرنیشنلز ،بابراعظم نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

آکلینڈ(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹی20میچ میں 35گیندوں پر 6چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 57رنز کی اننگز کھیلنے والے بابراعظم ٹی20انٹرنیشنل فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے تیسرے بلے باز بن گئے ہیں۔فہرست میں ویرات کوہلی 115میچوں میں 52.74کی اوسط سے 4ہزار 8رنز بناکر پہلے جبکہ انکے ہم وطن روہت شرما 148میچوں میں 31.33کی اوسط سے 3ہزار 538رنز بناکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں،اس لسٹ میں نائب کپتان محمد رضوان کا نواں نمبر ہے وہ 86میچز میں 48.66کی اوسط سے 2ہزار 822رنز بناسکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں