کوئٹہ سے پشاور جاتی بس کے ڈرائیور اور عملے کو موٹروے پولیس نے گرفتار کرلیا

کوئٹہ سے پشاور جاتی بس کے ڈرائیور اور عملے کو موٹروے پولیس نے گرفتار کرلیا

اسلام آباد(نامہ نگار)کوئٹہ سے پشاور جاتی بس کے ڈرائیور اور عملے کو موٹروے پولیس نے گرفتار کرلیا اور اس کی وجہ سمگلنگ کی کوشش بتائی گئی جسے صوابی کے قریب ناکام بنادیاگیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق سیکٹر کمانڈر ایم ون شفیق الرحمن کے پاس خفیہ اطلاعات تھیں جس پر موٹروے پولیس کو الرٹ کیاگیا ، مذکورہ بس کوئٹہ سے پشاور کی جانب جا رہی تھی۔ برآمد شدہ سامان میں بسکٹس ،جوسز ، ڈیری کریم ، پلاسٹک شاپرز ،ویسٹ کوٹس اور ڈی سی انورٹر شامل ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں