راناثنااللہ کے مقابلے میں تحریک انصاف کے امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے

راناثنااللہ کے مقابلے میں تحریک انصاف کے امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر )سابق وزیرداخلہ و لیگی رہنماراناثنااللہ کے مقابلے میں تحریک انصاف کے امیدوارڈاکٹر نثار جٹ کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔

ریٹرننگ افسر اور ایپلیٹ ٹریبونل نے فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 100 سے تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر نثار جٹ کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کر دیا تھا جس کے بعد انہوں نے ہائیکورٹ کے لارجر بینچ میں اپیل کی تھی، آج اپلیٹ ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف اپیل منظور کرتے ہوئے ڈاکٹر نثار جٹ کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔ یادرہے کہ نثار جٹ کے کاغذات نامزدگی کو اسلحہ لائسنس کی تفصیلات ظاہر نہ کرنے پر مسترد کیا گیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں