پشاور ( سٹاف رپورٹر ) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی بلوچستان سے حلقہ این اے 265 پشین سے مولانا فضل الرحما ن کے حق میں دستبردار ہوگئے۔ پارٹی کی طرف سے جاری اعلامیہ میں بھی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ محمود خان اچکزئی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن کےحق میں دستبردار ہوئے ہیں اور اس سلسلے میں کاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت کردی گئی ہے۔