لاہور (سٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ ن کے قائدنواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل خارج کرنے کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا اور درخواست گزار نے موقف اپنایاکہ سپریم کورٹ کا تاحیات نااہلی کا فیصلہ نواز شریف کے کاغذات منظور کرنے کے بعد آیا ہے، وہ ان کاغذات پر لاگو نہیں ہوا۔ اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے130سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل خارج کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا،درخواست میں کہاگیا ہے کہ ٹربیونل نے حقائق کے برعکس نواز شریف کے کاغذات منظوری کے خلاف اپیل خارج کی،نواز شریف تاحیات نااہل ہیں، الیکشن نہیں لڑ سکتے۔