اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ یہ لوگ جو چاہے کر لیں ،امپائر کو ساتھ ملا لیں ،8فروری کو جیت تحریک انصاف کی ہی ہو گی ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ سپریم کورٹ جمہوریت کو بچائے گی ،ملک کی سب سے بڑی پارٹی کو انتخابی نشان سے محروم کرنے سے جمہوریت کو سخت نقصان پہنچے گا ،شفاف الیکشن نہ ہوئے تو دنیا اسے تسلیم نہیں کرے گی ،الیکشن کمیشن نے دو عینکیں لگا رکھی ہیں ایک سے تحریک انصاف اور دوسری سے باقی سب پارٹیوں کو دیکھتا ہے ،جس طرح سے پی ٹی آئی سے انتخابی نشان چھیننے کی کوشش ہو رہی ہے کبھی ایسا پہلے نہیں ہوا ۔