لاہور(وقائع نگار خصوصی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے بھی ہاتھ کھڑے کر دیئے ،لاہور کے قومی اور صوبائی حلقوں سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا اعلان کر دیا۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے صوبائی دارالحکومت سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128اور صوبائی حلقے پی پی 170سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے تاہم اب انہوں نے دونوں حلقوں سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے این اے 130 اور پی پی 170 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے،اب میں نے الیکشن سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور میں کسی بھی سیسٹ سے امیدوار نہیں ہوں،اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔یاد رہے کہ تین جون 2022 کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا،شفقت محمود نے بیماری کے باعث ذمہ داریاں ادا کرنے سے معذرت کی اور کہا کہ صحت یاب ہوکر کام جاری رکھوں گا۔
میں نے NA130 اور PP170 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ۔ ۔اب میں نے الیکشن سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور میں کسی بھی سیسٹ سے امیدوارنہیں ہوں۔ اللّٰہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو pic.twitter.com/nOAmkB8Eap
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) January 12, 2024