اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ کرنے والے ججوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ،اسی طرح چلتا رہا تو اللہ ہی حافظ ہے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ لندن سے آنے والے بادشاہ سلامت کا ہی یہ سارا پلان ہے ،مظاہر علی نقوی نے مجبور ہو کر استعفا دیا ،جسٹس اعجازالاحسن اگلے چیف جسٹس بننے والے تھے ،یہ وہ ججز تھے جواپنی فیلڈ میں ماسٹر تھے ،پانامہ کا فیصلہ کرنے والے ججوں پر یلغار کی جا رہی ہے تا کہ ملک پر ان کی بادشاہت مسلط ہو سکے ،کل کو ہر جج کیخلاف آرٹیکل 109کے تحت درخواستیں آئینگی تو سب کچھ منہدم ہو جائے گا ،ایسے ہی چلتا رہا تو اللہ ہی حافظ ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : بلاول بھٹو کے ایک بار پھر نوازشریف پر وار