لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بلاول بھٹو نے ایک بار پھر نواز شریف پر لفظی تیروں کی بارش کر دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق دورہ منہاج القرآن کے موقع پر بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں کہا کہ نواز شریف اگر وزیراعظم بنیں گے ان کا سیاسی ایجنڈا انتقام ہو گا ،ان کا ایجنڈا ہو گا کہ سیاسی مخالفین کو جیلوں میں بند رکھنا ہے ،فلاں فلاں سے حساب لینا ہے ،نواز شریف ماضی پر توجہ رکھ کرآج کے پاکستان کو نقصان پہچائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں : بلاول بھٹوکا منہاج القرآن کادورہ ،سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ