لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا دورہ منہاج القرآن کا دورہ ،سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ذمہ داروں کو گرفتارکرنے اور سزا دینے کا مطالبہ ۔
ماڈل ٹاﺅن لاہور میںڈاکٹر طاہرالقادری کی عوامی تحریک کے رہنما خرم نوازگنڈا پور کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بدقسمتی سے سیاسی جماعتوں کی سیاست ذاتی دشمنی تک پہنچ چکی ہے ،نفرت اور تقسیم کی سیاست کا خاتمہ کرنا ہو گا ،پاکستان کو ایک ماڈل ریاست بنانا چاہتے ہیں ،سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہدا کو انصاف دینا ہو گا ،سانحہ کے ذمہ داروں کو سزا دینا ہو گی تا کہ دوبارہ ایسا واقعہ نہ ہو ۔خرم نواز نے کہا کہ بلاول بھٹو کا منہاج القرآن کا پہلا دورہ ہے ،انہوں نے یقین دلایا ہے کہ وہ ماڈل ٹاﺅن کے شہدا کے ورثا کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : ”الیکشن کمیشن کی اپیل قابل سماعت ہی نہیں “وکیل حامد خان کے سپریم کورٹ میں دلائل