لاہور(وقائع نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن نے عام انتخابات میں صوبائی دارالحکومت لاہور سے اپنے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔این اے 117،این اے 128 اور پی پی 149 کے حلقے مسلم لیگ ن نے اتحادی جماعت لئے خالی چھوڑ دیئے ہیں۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق ن لیگ کی طرف سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق نواز شریف قومی اسمبلی کے حلقہ 130 سے الیکشن لڑیں گے۔شہباز شریف قومی اسمبلی حلقہ 123 اور صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں 158 اور 164 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔فہرست کے مطابق مریم نواز این اے 119 اور صوبائی اسمبلی حلقہ 159 سے الیکشن لڑیں گی۔حمزہ شہباز قومی اسمبلی کے حلقہ 118 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ 147 سے امیدوار ہیں۔مسلم لیگ ن کے شیخ روحیل اصغر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 121 سے الیکشن لڑیں گے جبکہ سردار ایاز صادق کو مسلم لیگ ن کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 سے ٹکٹ سے دیا گیا ہے۔خواجہ سعد رفیق این اے 122 اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق پی پی 153 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔رانا مبشر اقبال 124،محمد افضل قومی اسمبلی کے حلقہ 125،ملک سیف الملوک کھوکھر 126،عطا اللہ تارڑ 127 اور محمد نعمان 129 سے امیدوار ہیں۔مسلم لیگ ن نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ 145 سے سمیع اللہ خان، 146 سے غزالی سلیم بٹ، 147 سے حمزہ شہباز، 148 سے مجتبیٰ شجاع الرحمن اور 170 سے رانا احسن شرافت کو ٹکٹ دیا ہے۔این اے 117 پر ن لیگ استحکام پاکستان پارٹی( آئی پی پی) کے صدر عبد العلیم خان کوسپورٹ کرے گی جبکہ ایک صوبائی حلقہ پی پی 149 بھی علیم خان کے لئے خالی چھوڑا ہے،ن لیگ کی جانب سے این اے 128 پر آئی پی پی کے امیدوار عون چوہدری کے لئے خالی چھوڑ دی گئی ہے۔