اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر 13سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دو جماعتوں کو الیکشن لڑنے کا اہل اور تیرہ کو الیکشن سے آﺅٹ کر دیا ،ڈی لسٹ ہونے والی پارٹیوں میں آل پاکستان تحریک، عوامی پارٹی پاکستان، بہاولپور نیشنل عوامی پارٹی، آل پاکستان مینارٹی الائنس،سب کا پاکستان، پاکستان نیشنل مسلم لیگ، پاکستان امن پارٹی، نیشنل پیس کونسل پارٹی،پاکستان برابری پارٹی، مسیحی عوامی پارٹی، پاکستان قومی یکجہتی پارٹی، نظام مصطفیٰ پارٹی اور سنی تحریک شامل ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ جناح اور جمیعت علمائے اسلام نورانی کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ۔
یہ بھی پڑھیں : ”الیکشن کمیشن کی اپیل قابل سماعت ہی نہیں “وکیل حامد خان کے سپریم کورٹ میں دلائل