CM punjab

محسن نقوی کا پی آئی سی کی نئی ایمرجنسی کا دورہ ،صفائی کے ناقص انتظامات پر ناراضگی کا اظہار

لاہور (وقائع نگار)نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آ ف کارڈیالوجی کی نئی ایمرجنسی کا دورہ ، صفائی کے ناقص انتظامات اور ٹائلز وکاو¿نٹرزپر مٹی،داغ دھبے دیکھ کر ناراضگی کا اظہار ۔
وزیراعلی محسن نقوی نے کنٹریکٹر،محکمہ تعمیرات ومواصلات کے حکام اور ایم ایس کو فوری طلب کر لیا، صفائی کے ناقص انتظامات اور ٹائلز پر مٹی کے نشانات دکھائے اور صفائی کی صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا، وزیراعلی نے فوری طور پر کمشنر کو بھی بلا لیا اور صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ نے وہیل چیئر پر مریض کی خیریت دریافت کی اور علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا، فرش پر گری ہوئی فائل اٹھا کر وہیل چیئر پر موجود مریض کو دی،مریض نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ گجرات کی رہائشی خاتون کی جانب سے انجیوگرافی کیلئے وقت دینے میں تاخیر کی شکایت کافوری نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ایم ایس کو فوری انجیو گرافی کرانے کا حکم دیدیا ۔سیکرٹری صحت اور متعلقہ حکام بھی نگران وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ”الیکشن کمیشن کی اپیل قابل سماعت ہی نہیں “وکیل حامد خان کے سپریم کورٹ میں دلائل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں