اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت جاری ،تحریک انصاف کے وکیل نے الیکشن کمیشن کے دائرہ کار پر سوالات اٹھا دیے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وکیل حامد خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا انحصار آئین نہیں بلکہ الیکشن ایکٹ ہے ،الیکشن ایکٹ جزوی عدالتی فورم ہے اپیل کیسے دائر کر سکتا ہے ،مناسب ہے کہ پہلے حق دعویٰ اور قابل سماعت ہونے کا کیس سن لیں ،الیکشن کمیشن سپریم کورٹ میں اپیل دائر نہیں کرسکتا، متاثرہ فریق نے اپیل کرنا ہوتی ہے الیکشن کمیشن نے نہیں،سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ کوئی ادارہ اپنے فیصلے کے دفاع میں اپیل نہیں کر سکتا۔
یہ بھی پڑھیں ؛ صدر نے جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفا منظور کر لیا