record

پاکستان میں روٹی روزی کمانا بھی مشکل8،لاکھ سے زائد نوجوان بیرون ملک چلے گئے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں معاشی حالت دگرگوں ،عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا ،ریکارڈ تعداد میں نوجوان ملک چھوڑ گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق 2015کے بعد پاکستان سے 2023 میں پاکستانی نوجوانوں کی ریکارڈ تعداد روزگارکیلئے وطن چھوڑ گئی۔رپورٹ کے مطابق سال 2023 کے دوران 8 لاکھ 62625 شہریوں نے بیرون ملک روزگار کیلئے خود کو رجسٹر کرایا، جبکہ سال 2022 میں 8 لاکھ 32339 پاکستانی روزگارکیلئے بیرون ملک گئے تھے، 2015 میں روزگار کیلئے ملک چھوڑنے والوں کی تعداد 9 لاکھ 46571 تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق بیرون ملک جانے والوں 22760 تعلیم یافتہ، 45687 اپنے شعبوں میں شعبوں میں مہارت کے حامل تھے۔ 314932 افراد ہنرمند، 86593 نیم ہنر مند جبکہ 395653 غیر ہنر مند لیبرکیٹگری میں بیرون ملک منتقل ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : جناح ہاﺅس حملہ کیس150،ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں