دن دیہاڑے پی ٹی آئی کے رہنما کوقتل کردیاگیا

دن دیہاڑے پی ٹی آئی کے رہنما کوقتل کردیاگیا

صوابی(کرائم رپورٹر) صوابی اڈہ میں دن دیہاڑے فائرنگ کرکے تحریک انصاف کے رہنما شاہ خالد کو قتل کردیا گیا۔ بتایاگیا ہے کہ شاہ خالد تحریک انصاف سے وابستہ اور مشہور کاروباری شخصیت تھے جن کی گاڑی پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس کی زد میں آکر وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ واردات کے بعد ملزمان باآسانی موقع سے فرار ہوگئے جبکہ پولیس اور دیگر اداروں نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی اور قانونی کارروائی شروع کردی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں