مسلم لیگ ن نے گجرات سے چوہدری سالک حسین کا حلقہ خالی چھوڑ دیا

مسلم لیگ ن نے گجرات سے چوہدری سالک حسین کا حلقہ خالی چھوڑ دیا

لاہور(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن نے گجرات سے چوہدری سالک حسین کا حلقہ این اے 64خالی چھوڑ دیا اور اس حلقے سے کسی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیاگیا جس کا مطلب واضح ہے کہ اس نشست پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی ۔ اس حلقے کے علاوہ این اے 62سے چوہدری عابد رضا کوٹل،این اے 63سے نوابزادہ غضنفر علی گل،این اے 65سے چوہدری نصیر احمد عباس سندھو کو مسلم لیگ ن کی جانب سے ٹکٹ جاری ہوا ہے،مسلم لیگ ن نے پی پی 27سے ملک محمد حنیف اعوان کو ٹکٹ جاری کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں