لاہور(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن کا ٹکٹ نہ ملنے پر لیگی رہنمادانیا ل عزیز نے بھی اپنا فیصلہ سنادیااور اپنی جماعت کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق دانیال عزیز نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ ہسپتال میں تھا اس لئے پارٹی ٹکٹ کیلئے اپلائی نہیں کر سکا تھا، انجان آدمی کو میری جگہ ٹکٹ دیا گیا ہے، یہ ن لیگ میں پاور پولیٹکس ہوئی، میں انتخابات میں حصہ لوں گا، میں نے مہنگائی ختم کر کے دکھانی ہے، اگر مہنگائی پر بات کرنے پر یہ سلوک ہوتا ہے تو ٹھیک ہے، میں بات کرتا رہوں گا۔ ا ن کاکہنا تھاکہ میں این اے 75سے الیکشن لڑوں گا، میری اہلیہ بھی آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گی، میں نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی قیادت میں کسی سے بات نہیں کی۔