9مئی مقدمات، عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ سنا دیاگیا

9مئی مقدمات، عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ سنا دیاگیا

راولپنڈی (عدالتی رپورٹر)9مئی مقدمات میں تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ سنا دیاگیا اور انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا خارج کردی۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میںسماعت کے دوران پولیس نے ایک ماہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعاکی تھی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے دو ہفتوں کے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔ فیصلہ سنانے کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں