سال 2023 میں سٹرینتھننگ آف پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے 10 لاکھ سے زائد کسانوں کا اندراج ہوا‘ چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف

سال 2023 میں سٹرینتھننگ آف پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے 10 لاکھ سے زائد کسانوں کا اندراج ہوا‘ چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف

لاہور(سٹاف رپورٹر)محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کیلئے وضع کردہ سٹرینتھننگ آف پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم (SPMS-9211) کے ذریعے سال 2023 میں 10لاکھ سے زائد کسانوں کا اندراج ہوا۔ یہ بات ارفع ٹاور میں چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کی زیر صدارت اجلاس میں بتائی گئی۔ بتایا گیا کہ سسٹم کے تحت 85 لاکھ سے زائد جانوروں کی ویکسینیشن ہو چکی‘ قریباً 17لاکھ جانوروں کی مصنوعی بریڈنگ کی گئی‘38لاکھ سے زائد ٹریٹمنٹس کی گئیں جبکہ ہیلپ لائن پر معلومات کے حصول کیلئے 55 ہزار سے زائد کالز موصول ہوئیں۔ چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ سسٹم کے تحت محکمہ لائیو سٹاک کو آن لائن رپورٹس و دیگر سپورٹ ملنے سے متعلقہ شعبوں میں کارکردگی بہتر بنانے‘مسائل کو حل کرنے اور فیصلہ سازی میں بہت معاونت حاصل ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں