اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)جسٹس مظاہر علی نقوی کے بعد سپریم کورٹ کے ایک اور سینئر جج اعجاز الاحسن نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دےد یا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن آج ہونیوالے جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے ، جسٹس اعجاز الاحسن سپریم کورٹ کے دوسرے سینئر ترین جج تھے اور انہوں نے اکتوبر میں چیف جسٹس آف پاکستان بننا تھا۔