پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دیدی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کیخلاف درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی ،عدالت کا دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا ۔پی ٹی آئی وکیل شاہ فیصل نے درخواست میں استدعا کی کہ پشاور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز انتخابی نشان بحال کیا ،الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ شائع کرنے کا حکم دیا لیکن ایک دن گزر جانے کے باوجود بھی حکم پر عملدرآمد نہیں کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف کے بلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل اعتراض لگا کر واپس