gohar ali

الیکشن کمیشن سے ”بلا“الاٹ کرنے کا مطالبہ ،آج رات11بجے تک ٹکٹوں کی تقسیم کا اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے بلے کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا ،آج رات تک ٹکٹوں کی تقسیم کو اعلان ۔
بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے ٹکٹوں پر مشاور ت کیلئے وقت نہیں دیا گیا تاہم مشاور ت مکمل کر لی گئی ہے ،آج رات گیارہ بجے تک ٹکٹوں اعلان کر دینگے ،ہمیں عدلیہ پر اعتماد ہے ،الیکشن کمیشن کا کام صاف و شفاف الیکشن کرانا ہے ،پشاور ہائیکورٹ کے حکم کےمطابق ہمیں بلے کا نشان الاٹ کیاجائے پھر الیکشن کمیشن جہاں چاہے چیلنج کرے ،ہمیں اعتماد ہے کہ عدلیہ انصاف فراہم کرے گی ۔

یہ بھی پڑھیں : مظاہر نقوی کیخلاف جوڈیشل کونسل اجلاس ،چیف جسٹس کو ادارے کی ساکھ کی فکر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں