juditial council

مظاہر نقوی کیخلاف جوڈیشل کونسل اجلاس ،چیف جسٹس کو ادارے کی ساکھ کی فکر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جسٹس (ر) مظاہر نقوی کیخلاف جوڈیشل کونسل اجلاس ،چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کرلی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق جوڈیشل کونسل اجلاس میں چیف جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ مظاہر نقوی کا استعفا کونسل کارروائی کے آغاز میں نہیں دیا گیا ،شوکاز جاری ہونے کے بعد استعفا دیا گیا ،ممکن ہے کہ درخواستیں غلط ہوں اور جج نے دباﺅپر استعفا دیا ہو ،ایسا ہوا ہے تو اس سے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا ،یقینی طور پر جج کو عہدے سے ہٹانے کی کارروائی تو ختم ہو گئی ہے ،استعفا دینا جج کا ذاتی فیصلہ ہے ،ہمارے سامنے صورتحال غیر معمولی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن سپریم کورٹ پہنچ گیا،پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں