تاندلیانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پنجاب پر اشرافیہ کی جماعتوں کو مسلط کیا گیا ،انہی جماعتوں نے لوٹ مار کی اور غربت اور بیروزگاری کو فروغ دیا ۔
تاندلیانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک میں غربت اور بیروزگاری اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے ،غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کمانا بھی مشکل ہو چکا ہے ،پیپلز پارٹی ملک اور قوم کو مشکلات سے نکالے گی ،باقی تمام جماعتیں تو اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہی ہیں ،کوئی جیل میں جانے سے بچنا چاہتاہے تو کوئی جیل سے نکلنا چاہتا ہے ۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے عوامی راج قائم کرنا ہے ،بھٹو اور بینظیر غریب عوام کی نمائیندگی کرتے تھے ،پنجاب کل بھی بھٹو کا تھا آج بھی بھٹو کا ہے ،ہم پاکستان کے عوام کی قسمت کو تبدیل کریں گے ،اشرافیہ کے نمائیندے علاج کرانے لندن جاتے ہیں ،پیپلز پارٹی کی حکومت آئی تو عوام کو تمام بنیادی سہولتیں مفت فراہم کی جائینگی ۔
یہ بھی پڑھیں : ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے