پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے امیدوار کی گرفتاری پر پشاور ہائیکورٹ نے ایس ایچ او کو طلب کر لیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار آفتاب عالم کو عدالت کے گیٹ سے گرفتار کرنے پر ایس ایچ او شرقی کو طلب کر لیا گیا ۔جسٹس اعجاز انور نے سیکیورٹی افسر سے استفسار کیا کہ آفتاب عالم کو کس نے گرفتار کیا ۔سکیورٹی افسر نے جواب دیا کہ ایس ایچ او کہتے ہیں کہ آفتاب عالم ہمارے پاس نہیں ہے ۔جسٹس اعجاز نے کہا کہ پولیس کو کچھ پتہ نہیں ہوتا ،ایس ایچ او بندے کو پیش کریں ۔
یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ،پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کافیصلہ