پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ میں اے این پی کے صدر کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ،چیف جسٹس کے سخت ریمارکس ۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس ابراہیم خان نے سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو سکرین پر چلانے کی ہدایت کی ،چیف جسٹس نے کہا کہ یہ عدالت کی تقدیس کا معاملہ ہے ،میں انہیں کچھ کچھ نہیں کہتا میرا چھوٹا بھائی ہے ۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ جو ماحول بنا ہوا ہے چیف جسٹس کو ہیرو بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔چیف جسٹس نے کہا کہ 15اپریل کو ریٹائر ہو رہا ہوں ،کسی پارٹی میں شامل نہیں ہو رہا ،یہ پٹھان ہے تو میں بھی پٹھان ہوں ۔ایمل ولی نے کہا کہ میں معافی چاہتا ہوں ،میں نے صرف گلہ کیا ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ گلہ مرد نہیں کرتے عورتیں کرتی ہیں ۔چیف جسٹس نے رٹ کو نمٹا دیا ۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور ہائیکورٹ میں سابق رکن اسمبلی پر تشدد،اے این پی کارکن پی ٹی آئی رہنما پر پل پڑے