پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کو بلے کے نشان کی بحالی کے حکم کے باوجود الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ پر انتخابی نشان اپلوڈ نہ کیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے گزشتہ روز فیصلہ میں پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بھال کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو حکم دیا تھا کہ انتخابی نشان کو ویب سائٹ پر اپلوڈ کیا جائے ،الیکشن کمیشن نے ابھی تک انتخابی نشان اپلوڈ نہیں کیا ۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور ہائیکورٹ میں سابق رکن اسمبلی پر تشدد،اے این پی کارکن پی ٹی آئی رہنما پر پل پڑے