لکی مروت (نیوز رپورٹر)لکی مروت میں دہشتگردوں سے جھڑپ میں پاک فوج کے 2 جوان شہید، 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت آفتاب عرف ملنگ اور مسعود شاہ کے نام سے ہوئی ہے، دونوں دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، ہلاک ہونے والے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں بھمبر آزاد کشمیر کے سپاہی محمد افضل اور مانسہرہ کے رہائشی سپاہی ابرار حسین شامل ہیں، علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔