جسٹس مظاہر نقوی کے استعفے پر مسلم لیگ ن کا ردعمل آگیا

جسٹس مظاہر نقوی کے استعفے پر مسلم لیگ ن کا ردعمل آگیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی کے استعفے پر مسلم لیگ ن کا ردعمل بھی آگیا اور لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ استعفی کی منظوری کافی نہیں ہو گی۔ اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیاستدان کی طرح جج صاحب اور ان کی اولاد کے اثاثوں کی چھان بین ہونی چاہیے،ترازو پکڑنے والے ہاتھ کا حساب آخرت میں تو اللہ کی صوابدید ہے، ان کا حساب دنیا میں نہیں کریں گے تو ہم سب برابر کے گناہ گار ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں