انتخابی نشان بحال نہ ہونے پر تحریک انصاف کو ہونیوالے سیاسی نقصان کی تفصیلات سامنے آگئی

انتخابی نشان بحال نہ ہونے پر تحریک انصاف کو ہونیوالے سیاسی نقصان کی تفصیلات سامنے آگئی

پشاور (سٹاف رپورٹر) بلے کا انتخابی نشان بحال نہ ہونے پر تحریک انصاف کو ہونیوالے سیاسی نقصان کی تفصیلات سامنے آگئی اور بیرسٹر گوہر علی خان نے بتایا کہ نشان بحال نہ ہوتا تو227ریزرو سیٹیں چلی جاتیں۔ عدالتی فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین تحریک انصاف کاکہناتھاکہ “بلا” پاکستان کے عوام کی ترجمانی کا نشان ہے مگر الیکشن کمیشن نے ناجائز طور پر روک لیا تھا، الحمداللہ پشاور ہائیکورٹ نے تاریخی فیصلہ دے دیا، تحریک انصاف کا انتخابی نشان بلا بحال ہوگیا ہے۔ ا ن کاکہناتھاکہ الیکشن کمیشن نے ہر محاذ پر ناکام کرنے کی کوشش کی تھی، نشان بحال نہ ہوتا تو227ریزرو سیٹیں چلی جاتیں اور تقریبا860 جنرل سیٹوں کے امیدوار بھی آزاد ہوجاتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں