اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر )کندھ کوٹ کے الیکشن کمیشن آفس کے کمروں میں گیس لیکیج کی وجہ سے دم گھٹنے سے چار ملازمین کی موت ہوگئی جن کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن آفس کا کہنا ہے کہ ملازمین کمرے میں سو رہے تھے کہ گیس لیکج سے دم گھٹ گیا،تین ملازمین کا تعلق لاڑکانہ اور ایک کا تعلق کندھ کوٹ سے ہے۔چارملازمین کی المناک وفات پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا اور اراکین الیکشن کمیشن نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں الیکشن آفیسر مشتاق احمد، ڈیٹا آپریٹر غلام فرید، سب اسسٹنٹ عبدالرف اور ملازم ماجد شامل ہیں۔