نواز شریف نے ایاز صادق اور روحیل اصغر کی صلح کروا دی

نواز شریف نے ایاز صادق اور روحیل اصغر کی صلح کروا دی

لاہور(سٹاف رپورٹر ) قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے ایاز صادق اور روحیل اصغر کی صلح کروا دی اور کہا ہے کہ کسی بھی رہنما کو ناراض نہیں کیا جائے گا، پارٹی کیلئے سب کی قربانی ہے، سب کو موقع دیں گے۔ لیگی ذرائع کے مطابق نواز شریف کی زیرصدارت ہونیوالے پارٹی اجلاس میں  قائد مسلم لیگ ن نے شیخ روحیل اصغر کو طلب کیا ، بعدازاں سابق رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے جاتی امرہ میں نواز شریف سے ملاقات کی جس میں شہباز شریف، مریم نواز، سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق بھی موجود تھے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے پارٹی رہنمائوں کے آپس کے گلے شکوے دور کروا دیے اور اس میں  خواجہ سعد رفیق کا کردار اہم رہا۔ شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ نواز شریف میرے قائد ہیں ان سے ملاقات اچھی رہی، قائد نواز شریف جو فیصلہ کرینگے، قبول ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں