اسلام آ باد (بزنس ڈیسک )حکومت پاکستان نے 400 ارب روپے کے اسلامی بانڈز فروخت کرنے کا اعلان کردیا، یہ بانڈز پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ذریعے فروخت کییے جائیں گے ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اسلامی بانڈز 24 جنوری، 21 فروری اور 20 مارچ کو تین مختلف نیلامیوں میں فروخت کیے جائیں گے، اسلامی بانڈز فکسڈ اور فلوٹنگ ریٹ پر 3 اور 5 سال کی مقررہ مدت پر فروخت کیے جائیں گے۔