اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی )پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز پر ملتان اورسیالکوٹ جانیوالے مسافر لاہور اور اسلام آباد پہنچ گئے، دراصل دھند کی وجہ سے ان پروازوں کو لاہور، اسلام آباد منتقل کیاگیا۔ پاکستان ٹائم کے ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد،گلگت،کراچی لاہور اور دبئی کی 8 پروازیں، شدید دھند کے باعث بری طرح متاثر ہوئیں،جدہ سے ملتان کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 842 لاہور اتاری گئی ۔ مدینہ سے ملتان پی آئی اے کی پرواز پی کے 716 کی بھی لاہورمیں لینڈنگ کی گئی، شارجہ سیالکوٹ کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 258 کی اسلام آباد میں لینڈ کی گئی۔